ڈسکہ(ڈاکٹرعارف محمود)معراج النبی ﷺ کانفرنس مرکزی عید گاہ سمبڑیال روڈ ڈسکہ میں اداراۃ المصطفی ﷺ حلقہ ڈسکہ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس میں عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی امیر اعلی ادارۃ المصطفی ﷺ پاکستان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ معراج حضور ﷺ کا دوسرا بڑا معجزہ ہے اللہ تعالی نے حضورﷺ کووہ مقام عطا کیا جو اس سے پہلے کسی نبی کو نہیں عطا کی گیا معراج کا خاص تحفہ امت کیلئے نماز لے کر تشریف لائے آج ہمیں نماز کی پابندی کر نی چاہئیے کانفرنس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی علامہ قاری خالد محمود نقشبندی امیر جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب نے دعا فرمائی جسمیں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔