پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی

Published on February 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کوئٹہ سے کراچی پہنچ گئے
کراچی: پی ایس ایل 8 کی تیاریوں کے سلسلے میں پشاور زلمی کی ٹیم بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنی پریکٹس کا آغاز کرے گی۔نیشنل اسٹیڈیم میں 14 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، کوئٹہ میں نمائشی میچ میں شرکت کے بعد پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم، وہاب ریاض، محمد حارث، عثمان قادر، عامر جمال، صائم ایوب، سفیان مستقیم اور حسیب اللہ شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی منگل کو کراچی پہنچ رہے ہیں جبکہ فرنچائز کےغیرملکی کرکٹرزکی کراچی آمد کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔پی ایس ایل سیزن 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اسی دن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes