عمران خان انگائیڈیڈ میزائل ہے، بلاول

Published on September 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان ملک اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دفاعی ادارے اور کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں، مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان انتشار پھیلا کر پاکستان کو لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن محب وطن قوتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پورا ملک اور عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانا، حب الوطنی اورغداری کے سرٹیفکیٹ دینا عمران خان کی پہچان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes