نادرا آفس گوجرہ شہریوں کے لئے سہولت کی بجائے عذاب بن گیا

Published on May 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,316)      No Comments

Nadra
گوجرہ (افتخار احمد) نادرا آفس گوجرہ شہریوں کے لئے سہولت کی بجائے عذاب بن گیا نادرا عملہ کی بدتمیزی معمو ل بن گئی سائلین خوار ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابقنادرا آفس میں آنے والے سائلین کو فارم ب کے حصول کے لئے 50 روپے کے عام ٹوکن کی بجائے 500 روپے کا ٹوکن جبکہ شناختی کارڈ کے نارمل ٹوکن کی فیس 300روپے کی بجائے 1500 کا ٹوکن زبردستی دیا جاتا ہے اگر کوئی اپنے غربت کا رونا روئے تو نادرا عملہ و انچارج بدتمیزی پر اتر آتے ہیں اور سائلین کو دفتر سے باہر نکال دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مجبوراً غریب اور متوسط طبقہ بھی نارمل ٹوکنز کی بجائے مہنگے ٹوکن لینے پر مجبور ہیں نادرا آفس کا رنگین مزاج افسر مبینہ طور پر شناختی کارڈ اور فارم ب کے حصول کے لئے آنے والی خواتین سے ذو معنی فقروں سے آوازیں کستا ہے اگر کوئی خاتوناحتجاج بلند کرتی ہے تو اسے ڈرا دھمکا کر آفس سے باہر نکال دیا جاتا ہے یہی رویہ نادرا آفس میں تعینات کیمرامین بھی سرانجام دیتا ہے جو کہ شرفای اور ارباب اختیار کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔نادرا آفس کے باہر آئے ہوئے امین،محمد رمضان 162 گ ب ،فیضان علی 162 گ ب اور حاجی محمد اصغر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ دفتر کے باہر سایہ کا کوئی انتظام نہیں اور پینے کے لئے پانی بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور مخیر حضرات کی جانب سے دفتر کے باہر نصب کیا گیا الیکٹرانک واٹر کولر بھی خراب پڑا ہے لوگوں کو دھوپ اور سخت گرمی میں بغیر سایہ کے کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔نادرا عملہ کے ستائے ہوئے ایک شخص ظفر اقبال نے بتایا کہ اسے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے کئی چکر لگانے پڑے ہیں نادرا آفس کا عملہ بدتمیز ہے اور جب لوکل شہری ان کی شکایات نادرا انچارج عادل بٹ سے کرتے ہیں تو وہ داد رسی کی بجائے خود بھی سائیلوں سے بدتمیزی پر اتر آتا ہے ۔شہری و سماجی حلقوں نے نادرا حکام سے فوری مداخلت کرتے ہوئے بدتمیزی و رنگین مزاج نادرا انچارج عادل بٹ اور مقامی اہلکاروں کے فوری تبادلہ کا مطالبہ کیا ہے سائیلین نے مذکورہ حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی عملہ اور بداخلاق انچارج عادل بٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو نادرا آفس سے باہر شدید احتجاج کریں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام ذمہ داری نادرا انچارج پر عائد ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes