اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا رات گئے ساؤتھ سٹی ہسپتا ل کا دورہ

Published on February 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا رات گئے ساؤتھ سٹی ہسپتا ل کا دورہ۔ ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر وں کی جواب طلبی،خدمت میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ڈاکٹروں سے انتہائی ذمہ دارانہ رویہ کی امید کی جاتی ہے لوگوں کے علاج و معالجہ میں کسی سطح پر کوئی کمی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جا ت کا دورہ کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے انتظامی معاملات کی بہتری اور سروس ڈیلوری کی صورت حال کو مثالی بنانے کے لئے اقدامات کریں ڈپٹی کمشنر نے فرائض سے غفلت برتنے پر ڈسپنسر محمد سرور،ڈسپنسر محمد افضال،وارڈ سرونٹ ندیم اور سینٹری ورکر مونس مسیح سے جواب طلبی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ یہ ازحد ضروری ہے کہ تمام سرکاری افسران اپنے فرائض منصبی انتہائی ذمہ داری،محنت اور لگن سے ادا کریں تاکہ لوگوں کا اداروں پر اعتماد بڑھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog