گھریلو مرغبانی کا پروگرام کامیابی سے جاری ہے سردار حسنین بہادر دریشک

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ڈویژن سطح پر پہلا پیٹ کیئر ہسپتال قائم کردیاگیا ہے جہاں پالتو پرندوں وجانوروں کا جدید ومعیاری علاج معالجہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے سول ویٹرنیری ہسپتال میں پیٹ کئیر ہسپتال کا افتتاح کیااور دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اشفاق احمد انجم،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی خاں،انچارج ہسپتال وڈپٹی ڈائریکٹر رائے شفقت، ڈاکٹر عبدالماجد،فوکل پرسن ڈاکٹر فریحہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر لائیوسٹاک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آبادپنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں شہریوں کو پرندوں اور پالتوجانوروں کے علاج معالجہ سے متعلقہ مسائل درپیش تھے۔اگرچہ نجی سطح پر6۔ پیٹ کئیرہسپتال کام کر رہے ہیں تاہم سرکاری سطح پریہ سہولت فراہم ہونے سے علاج کے عمل میں بہتری آئے گی۔انہوں نے میڈیا کے توسط سے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے پالتوپرندوں اور جانوروں کی صحت اور بیماریوں کے حوالے سے معلومات وعلاج کے لئے ہسپتال کا رخ کریں جہاں انہیں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ پیٹ کئیرہسپتال سے لوگوں کو نئے روزگار کے مواقع ملے گے،وزیراعظم اور وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق لائیو سٹاک سیکٹر کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گھریلو مرغبانی کا پروگرام کامیابی سے جاری ہے اورپانچ ارب روپے کی لاگت سے جینیٹک اپرومنٹ پروگرام کا آغاز کررہے ہیں۔حکومت پنجاب کو پروگرام کاپی سی ون بھیج دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن اور گوشت کے پروگرام کو بڑھا رہے ہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر لائیوسٹاک نے ضلع بھر کے سول ویٹرنری ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کئے۔وہ سول ویٹرنری ہسپتال چک 189 ر۔ب، کھرڑیانوالہ،199 ر۔ب گٹ والاودیگر ہسپتالوں میں گئے اورادویات کا ریکارڈ،ویکسینیشن کی صورتحال،مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انچارجز نے سی وی ایچ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر آفس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے صوبائی وزیر کو محکمانہ کارکردگی اور ترقیاتی پروگرامز پر بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes