ایسے منصوبے بنانے کا سوچیں جو نوکریوں کے مواقع پیدا کریں ابرار الحق

Published on February 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

نارووال(یواین پی) بانی چیئرمین سہارا فار لائف ٹرسٹ ابرار الحق نے سہارا میڈیکل کالج نارووال میں منعقدہ وائٹ کورٹ کی تقریب میں ایم بی بی ایس کے آٹھویں بیچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں صرف نوکری کے حصول کی کوشش کے بجائے ایسے منصوبے بنانے کا سوچیں جو نوکریوں کے مواقع پیدا کریں، اس لیئے انہیں اپنی سوچ بلند کرنا ہوگی۔ابرار الحق نے اپنے خطاب کے دوران اپنے بڑے بھائی میجر اسرار الحق اور کرنل انوار الحق صاحب کی ادارے کیلئے گراں قدر خدمات کو بھی سراہا اور یہ بھی بتایا کہ سہارا کے اساتذہ اور طالب علموں کی محنت کی وجہ سے آج سہارا میڈیکل کالج اے پلس کیٹگری میں شامل ہو گیا ہے جو کہ بڑے اعزاز کی بات ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy