عوامی شکایت کا اندراج کرانے والوں کی کمپلینٹس تیز رفتاری سے نمٹائی جائیں کاشف رضا

Published on March 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

موصولہ شکایات کے حل کے سلسلے میں کارکردگی کی جانچ کیلئے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے
فیصل آباد (یو این پی)یڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹرزکاشف رضا اعوان نے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایت کا اندراج کرانے والوں کی کمپلینٹس تیز رفتاری سے نمٹائی جائیں اس ضمن میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔انہوں نے ایک اجلاس کے دوران پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے ازالہ کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ اطمینان بخش لیول بڑھانے کے لئے اگر جعلی وفرضی اندراجات رپورٹ ہوئے تو متعلقہ محکمہ نہ صرف ذمہ دار بلکہ جوابدہ ہوگا۔انہوں نے محکموں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بعض اداروں کو کارکردگی بہتر بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل سمیت چیف منسٹر اور پروفارمنس مینجمنٹ پورٹل کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہذا آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا موصولہ شکایات کے حل کے سلسلے میں کارکردگی کی جانچ کیلئے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے لہٰذا تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک اور لاپرواہی سے گریز کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes