عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

Published on February 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا وفد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق آئی اے ای اے کے وفد کی قیادت رفائیل ماریانو گروسی کریں گے۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل پاکستانی حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔آئی اے ای اے حکام ایٹمی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے مخصوص اداروں کے دورے بھی کریں گے، جن میں صحت، زراعت، صنعت اور بجلی کی پیداوار کے ادارے شامل ہیں۔پاکستان آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر بن گیاترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آئی اے ای اے حکام کے دورے سے سماجی و اقتصادی ترقی میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں تعاون مضبوط ہو گا۔واضح رہے کہ پاکستان 1957ء سے آئی اے ای اے کا بانی رکن ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes