انگین آلتان کی زلزلہ زدگان ترک بچوں کیلئے مدد کی اپیل

Published on February 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

استنبول(یواین پی)عالمی شہرت یافتہ تاریخی تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تْرک اداکار انگین آلتان دوزیتان نے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ ترک بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔انگین آلتان دوزیتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اْنہوں نے اپنا یہ ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’موجودہ صورتحال میں سب زخموں کو کیسے بھراجائے، ایک چیز ہمارے بچوں کے زخموں کو بھر سکتی ہے‘۔اْنہوں نے لکھا کہ ’زلزلے کی تباہی سے متاثرہ ہمارے بچوں کو 100 فیصد اسکالرشپ پر تعلیم دی جارہی ہے‘۔ اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’اس وقت ہمارے 2,172 اسکولوں میں 23 ہزار طلباء زیرِ تعلیم ہیں، لیکن اب موجودہ حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بچوں کی تعداد کو بڑھا کر 50 ہزار تک لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے، آپ کی مدد سے ہم زلزلے سے متاثرہ بچوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں‘۔انگین آلتان نے اپنی پوسٹ میں ترک بچوں کی امداد کے خواہشمند افراد کے لیے متعلقہ ادارے سے رابطہ کرنے کا طریقہ بھی بتایا ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے7 اعشاریہ 8 شدت کے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题