گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹس نے 2178دکانداروں کو 19لاکھ 57ہزار روپے جرمانہ کیا

Published on July 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

ve
وہاڑی( یواین پی)ضلع وہاڑی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹس نے 2178دکانداروں کو 19لاکھ 57ہزار روپے جرمانہ کیا ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر مزید فعال کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے ضلع کے پرائس مجسٹریٹس کی کاکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ طلب و رسد کے اصول کے تحت ہر شے کی فراونی ہے اشیائے خوردونوش کے نرخ تاجر تنظیموں کے عہدیداروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے طے کئے گئے ہیں سبزی و فروٹ مارکیٹ میں روزانہ بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کر کے اوسط نرخ مقرر کئے جاتے ہیں ا ن اقدامات کے بعدگرانفروشی کرنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے علاوہ ازیں ڈی سی او علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او غازی صلاح الدین نے علی الصبح سبزی و فروٹ مارکیٹ میں پھلوں سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے رمضان بازار کے معائنہ کے دوران مختلف سٹالوں پر اشیاء کی دستیابی ، معیار اور قیمت کا جائزہ لیاای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ٹی ایم او میاں محمد اظہر جاوید،ٹی او آر راؤ نعیم خالد،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اعجاز سلیم منیس بھی اس دوران موجو دتھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes