ترکی میں مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک‘10 زخمی ہوگئے

Published on January 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

\"1\"
انقرہ ۔۔۔ وسطی ترکی میں مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ سیواس انقرہ ہائی وے پر یلواز قصبے میں اس وقت پیش آیا جب دارلحکومت انقرہ آنے والی بس پھسلن کے بس اپنا توازن کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے لگی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث9 افراد ہلاک اور10 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ جمعرات کو وسطی ترکی میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور29 زخمی ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes