سری لنکا پریمیئر کرکٹ لیگ مسلسل دوسرے سال منسوخ

Published on February 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

\"88\"
کولمبو ۔۔۔ سری لنکا پریمیئر کرکٹ لیگ کو ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی خاطر مسلسل دوسری بار منسوخ کر دیا گیا۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق با معنی تجارتی مفادات نہ ملنے کی وجہ سے لیگ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سری لنکا پریمیئر لیگ ڈائریکٹر اجیت جیا سیکرا کا کہنا ہے کہ سات فرنچائز مالکان کے کنٹریکٹس منسوخ کرنے کے بعد انہوں نے لیگ کے انعقاد کے حوالے سے نئے مالکان سے کنٹریکٹس کرنے کی پوری کوشش کی تاہم ہمیں کسی طرف سے معقول رد عمل نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم یہاں کا دورہ کرے گی اور اس کے بعد سری لنکن اے ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اسلئے ہم نے ایونٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم فرنچائز مالکان سے بات چیت جاری رکھیں گے تاکہ آئندہ برس لیگ کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes