نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ڈرگ ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Published on February 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

لاہور (یو این پی)نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کی رینڈم اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگراں وزیرِ اعلیٰ نے طلبہ کی اسکریننگ سے متعلق جامع پلاننگ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، متعلقہ صوبائی اداروں اور اےاین ایف کے درمیان اشتراک مزید بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے آئس کے نشے کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئس کی سپلائی چین اور آن لائن دستیابی روکنے کے لیے جامع انداز سے کام کیا جائے۔نگراں وزیرِ اعلیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات کی وبا سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، نئی نسل کو منشیات سے بچانا قومی اور سماجی ذمے داری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes