اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی جانب سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

Published on February 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز )یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی جانب سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پلانٹ سائنسز اور نیچرل پراڈکٹس میں نئے رجحانات کے موضوع پہ منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں مقامی و بین الاقوامی اسکالرز اور محققین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پندرہ مختلف یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے اسی سے زائد محققین نے اپنے مقالہ جات پیش کیے۔ کانفرنس کے پیٹرن ان چیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد تھے۔ کانفرنس کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پہ منتظمین کو مبارکباددی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ یونیورسٹی میں تحقیق اور جدت کے فروغ کےلیے کانفرنسز اور سیمینارز کےلیے بھرپور تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ کانفرنس کے چئیراور شعبہ باٹنی کے سربراہ ڈاکٹر فہیم ارشد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وائس چانسلر اور مہمان اسپیکرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کانفرنسز تعلیم و تحقیق سے منسلک کمیونٹی کو باہمی اشتراک کے مواقع فراہم کرتی ہیں اور طلباء کی پیشہ وارانہ تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کانفرنس میں مختلف پودوں سے تیار کی گئی نیچرل پراڈکٹس کی تیسری سالانہ نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلباء اور ہربل پراڈکٹس تیار کرنے والے اداروں نے اس نمائش میں 50 اسٹالز لگائے۔ کانفرنس کے شرکاء نے ان اسٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ شعبہ باٹنی کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر ندا اور ڈاکٹر نائلہ مختار نے کانفرنس کے انتظامات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کانفرنس میں دنیا کی صف اول کی جامعات سے سات محققین نے شرکت کی ۔ پاکستانی جامعات سے آنے والے مہمان اسپیکرز کی تعداد 15 تھی۔ کانفرنس کا اختتام یونیورسٹی کے بوٹینیکل گارڈن میں شجر کاری سے ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题