ڈونگی، مہنگائی کے طوفان کے ہاتھوں غریب آدمی فاقوں پر مجبور

Published on February 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

ڈونگی( یو این پی)ملک بھر کی طرح کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں بھی مہنگائی کے طوفان نے غریب آدمی کو فاقوں پر مجبور کر دیا جہاں بدترین مہنگائی سے غریب دوچار ہے وہاں چند منافع خوروں نے مصنوعی مہنگائی کا بازار بھی گرم کر رکھا ہے کھوئی رٹہ بازار میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہے اشیائے خورد نوش غریب عوام کی پہنچ سے کوسوں دور ہو چکی ہیں آٹے کی تھیلی 2500، چاول 400روپے فی کلو، گھی 500روپے فی کلو، آئل اڑھائی لیٹر 1900، مرغی کا گوشت750 کلو، گیس سلنڈر 3600 سبزی فروٹ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے بازار میں ایک ہی چیز کے تین تین ریٹ چل رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں سرکاری ریٹ لسٹ شو کرنے کے لیے سامنے لگا دی جاتی ہے لیکن اس پر کوئی بھی عمل نہیں کرتا نہ انتظامیہ چیک کرتی ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کھوئی رٹہ کے اندر ریٹ لسٹوں کو چیک کیا جائے اورمنافع خور جو اس پر عمل نہیں کرتے اور مصنوعی مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme