تحریک لبیک یارسول اللہ ’’آج‘‘ پاکستان اور دنیا بھر ’’ یوم تحفظ بیت المقدس ‘‘ منائے گی؛ علامہ حافظ خادم حسین رضوی

Published on December 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

لاہور(یوا ین پی)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سرپرست اعلیٰ پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری اور مرکزی امیرشیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے اعلان کیا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ 8دسمبر جمعۃ المبارک کو پاکستان اور دنیا بھر ’’ یوم تحفظ بیت المقدس ‘‘ منائے گی ۔خطاب جمعہ میں خطباءِ اسلام: امتِ مسلمہ میں جذبہ جہاد اور شوق شہادت بیدار کریں گے جبکہ تحریک لبیک یارسول اللہ 13دسمبر بدھوار 1بجے دن داتا دربار تا پنجاب اسمبلی تحفظ بیت المقدس مارچ کرے گی جبکہ کراچی، پشاور ،کوئٹہ ،راولپنڈی ،اسلام آباد ،مظفر آباد اور دیگر بڑے شہروں کی تنظیمیں بڑے شہروں میں تحفظ بیت المقدس مارچ کریں گی ۔لاہوراور مضافات کے اضلاع لاہور مارچ کو کامیاب بنائیں گے۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی و سرپرست اعلیٰ پیشوائے اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری اور مرکزی نائب ناظم اعلیٰ صاحبزادہ حافظ محمد سعدرضوی نے آج راولپنڈی اور مضافات میں 6شہداءِ ختم نبوت کی فاتحہ خوانی کی اور ہر شہید کے والدین کو لبیک یارسول اللہ کی طرف سے پانچ لاکھ روپے خدمت کی اور ماہانہ دس ہزار روپے خدمت کا اعلان کیا اور اس کے علاوہ زخمیوں سے ملاقات کر کے لاکھوں روپے تقسیم کیے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes