اسلامی تعلیمات کیلئے پاکستان آئی، گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا: غیر ملکی ماڈل

Published on April 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

لاہور: (یواین پی) منشیات سمگلنگ کیس میں سزا یافتہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق سزا کیخلاف یہ اپیل غیر ملکی ماڈل ٹریزا کے وکیل کی طرف سے عدالت میں دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا کالعدم قرار دی جائے کیونکہ یہ غلط الزامات کی بنیاد پر سنائی گئی ہے۔ اپنی درخواست میں چیک ریپبلکن ماڈل ٹریزا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کیلئے پاکستان آئی تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو لاہور کی ماتحت عدالت نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو 8 سال، 4 ماہ قید کی سزا بشمول 14 لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا۔ دوسری طرف شریک ملزم شعیب حفیظ خان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا تھایاد رہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو جنوری 2018ء میں ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گرفتاری سے پہلے وہ انتہائی سخت چیکنگ کے باوجود دو سیکیورٹی چیک عبور کرنے میں کامیاب ہو چکی تھیں اور لاہور سے متحدہ عرب امارات جا رہی تھی۔ایک اندازے کے مطابق غیر ملکی ماڈل ٹریزا سے برآمد ہونیوالی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 15 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题