ڈاکٹر طارق سعید ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جھنگ،یواین پی رپورٹ

Published on October 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

1122
سانولے من بھانولے محترم و مکرم ڈاکٹر طارق سعید جھنگ کی آ ن ، پنجاب کا مان اور پاکستان کی شان تھے۔ آپ نے دارالامان جھنگ ،ساندل بار کے غیور غزالوں، سیالوں، ابدالوں، لجپال مہینوالوں کی راج بھومی کو ریسکیو 1122جیسے ایک زندہ باد و دلشاد تحفے سے سر فراز کیا ہے ۔آپ جھنگ کے چھیل چھبیلے، بیلے البیلے ریسکیورز کے راج بھاگ کی دیوانی مستانی راج دھانی کے بے تاج بادشاہ تھے۔
آپ نے اپنے سنہرے ماضی کی چکا چوند میں جس سیانے پن، سادگی اور سلوک سے اس سروس کو آغاز عطا کیا اس پر ضلع بھر کے سیانے عَش عَش کر اٹھے ہیں۔اللہ مولا نے آپ کو بات کرنے کا کامیاب اندازمرہمت فرمایا تھا۔ آپ نے ریسکیو 1122جھنگ کی توسیع اور تنظیم کیلئے اپنے علم و دانش، قرطاس و قلم اور نظم و نسق کے بل بوتے پر دن رات انتھک جدو جہد کی جس کی مثال پنجاب بھر کے اضلاع میں نہیں ملتی ۔ اس انداز پر نواز سے ریسکیو اور ریسکیورز کی پرورش پر ہدیۂ تحسین و تشکر پیش کرتے ہیں۔
ریسکیو جھنگ کے سلطان نے اِس ادارہ کو اپنی ستھری سوچ، جواں جرأت اور خالص خدمت سے پنجاب کا پردھان کر دیا ۔ کیا ساجن، کیا بیری سب آپ کی سُدھ سیوا اورسَبھاؤکو مان گئے ہیں۔ آپ کے شیرانہ اقدامات، اورمنصفانہ فیصلہ جات کے چنگے چرچوں نے وادئ چناب کی چڑھتی ہوئی گڈی کو چار چاند لگا دئیے ۔ دکھے ہوئے دلوں کی دنیا میں آپ کی غم خواری، چارہ کاری اور کرم باری کا ڈنکارہتی دنیا تک بجتا رہے گا،بے شک یہ مقام آپ کے جمالِ عمل اور خدائے جمیل کے حسنِ عطا سے میسر آیا ہے۔ چج اور رچناکے دو آب ،آپکی ٹھاٹھیں مارتی سوجھ بوجھ لہروں اور لپٹی تگ و بو پہ سدا ناز کیا کریں گے۔
آپ کی دلیرانہ، نجیبانہ، جرأ ت مندانہ اور مخلصانہ خدمت سے بندگان خدا متاثر ہیں اور آ پ کیلئے دل کی گہرائیوں اور من کی سچائیوں سے دعا گو رہیں گے۔ آپ کا خلوص، خیرات اور خیرسگالی آپ کی عظمت کی دلیل ہے۔ آپکی سلجھی ہوئی گفتار اور ابھرے ہوئے افکار پر ہم آپکی خدمتِ مقدسہ میں صدا اعتراف و عقیدت کے نذرانے پیش کرتے رہیں گے۔ بدھی واروں، طِب گَروں، خبر پروروں اور ادب سَروروں کے حلقوں میں آپ کے گھمبیر گنوں، مردانہ اُدھیڑبنوں اور اجلے پَنوں کو ہمیشہ سراہا جائیگا۔اللہ پاک آپ کی ان خدمات کے صلہ میں آپ کی مغفرت فرمائے اور آپ کے درجات کو عروجِ لازوال نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes