تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہارون آباد کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا حکومتی وعدہ تکمیل کا منتظر

Published on May 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

images
ہارون آباد(یواین پی)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہارون آباد کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا حکومتی وعدہ تکمیل کا منتظر ہے امراض قلب کا وارڈ ،ہیپاٹائٹس کا وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کے سپیشلسٹ نہ ہونے اور مختلف امراض کے خصوصی وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے مریضوں کو علاج کے لیے دوردراز شہروں میں جانا پڑتا ہے ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تحصیل بھر کے لاکھوں افراد کے لیے مستند اور کامیاب ہسپتال کی حیثیت سے مشہور ہے اور اس میں ہر روز سینکڑوں مریض علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے آتے ہیں ہارون آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بنیادی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اس کو امراض قلب ،امراض ہیپاٹائٹس ،امراض معدہ و جگرسمیت مختلف امراض کے خصوصی وارڈز قائم کر کے وہاں سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کرنے کے حکومتی دعوے سامنے آتے رہے چند سال قبل اس ہسپتال کو ایک جدید ترین ہسپتال بنانے کا منصوبہ سامنے آیا تھا مگر بوجہ یہ منصوبہ حقیقت کا روپ دھار نہ سکا اور کسی اور شہر کو جدید ہسپتال مل گیا جس پر آج بھی ہارون آباد میں افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار شہریوںآفتاب حسین ،شہروز خان ،علی عمران ،محمد یاسین گل ،محمد جاوید عباسی ،فریاد حسین ،کلو خان ،محمد ارشد نے کیا ،انہو ں نے کہا کہ جدید علاج کی سہولت ہر شہری کا بنیادی اور ہارو ن آباد جیسے دوردراز پسماندہ علاقے کے عوام کے لیے علاج کی سہولتو ں کی فراہمی مزید اہمیت اختیار کر جاتی ہے کیو نکہ اس علاقے کو ماضی میں محض وعدوں پر ٹرخایا گیا اور ہسپتال کو جدید سہولیات فراہم نہ کی گئیں موجودہ دورحکومت سے ہارون آباد کے عوام کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ اس بار ان کی صدا اور فریاد سنی جائے گی اور ہارون آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مختلف اسپیشلسٹ وارڈ ز بنا کر سپیشلسٹ ڈاکٹرزکی تعیناتی کے ذریعے جدید علاج کی سہولت فراہمی دیرینہ عوامی مطالبہ ہے اگر حکمرانوں نے اس بار بھی عوام کو مایوس کیا تو عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے اور قیامت کے روز بھی حکمران ہارون آباد کے عوام کو اس ناانصافی کے لیے جوابدہ ہوں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes