چوری کی دس مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے بکرے اور موٹر سائیکل چراکر لے گئے

Published on March 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز )چوری کی دس مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے بکرے اور موٹر سائیکل چراکر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منصور آباد کے رہائشی محمد آصف نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔دوسری واردات میں صابری کالونی اوکاڑہ کے رہائشی محمد آصف ولد محمد رمضان نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔تیسری واردات میں اللہ داد کالونی اوکاڑہ کے رہائشی محمد افضل نے اپنی موٹر سائیکل لاری اڈہ کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ 46 ٹوایل کے رہائشی طا ہر احمد نے اپنی موٹر سائیکل دیپالپور کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔پانچویں واردات میں نواحی قصبہ 27 ٹوایل کے رہائشی اصغر علی نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ 14 ون ایل کے رہائشی محمد لطیف نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ساتویں واردات میں نواحی قصبہ 16 ون آر کے رہائشی میا ں خاں نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔آٹھویں واردات میں نواحی قصبہ حویلی لکھا کیرہائشی محمد صابر نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔نویں واردات میں نواحی قصبہ حویلی لکھا کے رہائشی وارث علی نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔دسویں واردات میں نواحی قصبہ مہشاں والا کے رہائشی محمد عمران کے احاطہ سے نا معلوم چور 6 لاکھ 30 ہزارروپے مالیت کے بکرے چراکر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog