ٹھٹھہ، گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کال پراحتجاجی مظاہرہ

Published on March 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ٹھٹھہ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسیشن کی کال پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کردی جہاں آپکا کے صوبائی صدر احمد نواز پٹھان نے وفد کے ساتھ احتجاج کرنے والے ملازمین کے پاس پہنچ گئے اور گریوا احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے احتجاجی مظاہرے کے رہنماؤں اقبال جوکھیو آپکا کے رہنماء احمد نواز خان، گل محمد جھرک، غلام حسین خاصخیلی نواز شاہ رضوی، زوار لطیف بھٹی، غلام حسین گابار، گلاب لنڈ اور دیگر نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ابھی تک گروپ انشورنس، ہیلتھ کارڈز اور بینول فنڈز نہیں ملے اس کے علاوہ دیگر صوبوں میں سالانہ بجٹ میں دس فیصد اضافی تنخواہیں دی جارہی ہیں تاہم صوبہ سندھ کے ملازمین کو بھی پانچ فیصد تنخواہیں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گزر بسر کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور انہوں نے درخواست کی ہے کہ صوبہ سندھ کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی دیگر صوبوں کی طرح تمام مراعات دی جائیں اور فوتی کوٹہ پر عمل درآمد کرکے انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں مزید پریشانی سے بچایا جاسکے بصورت دیگر ان کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع تر پیمانے پر بڑھایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy