آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات

Published on September 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 693)      No Comments

3
اسلام آباد ۔۔۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن اورکشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ہنزہ میں 4 ملی میٹر جبکہ استور اور راولاکوٹ میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی میں 41، شہید بینظیر آباد اور دادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes