ویلنٹائن ڈے یا سیسٹر ڈے

Published on February 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

ڈاکٹر فیاض احمد
دنیا میں ہر روز کوئی نہ کوئی دن منایا جاتا ہے جس طرح فادر ڈے یا مادر ڈے وغیرہ لیکن مغربی تہذیب میں ایک اور دن بھی منایا جاتا ہے جس کو ویلنٹائن ڈے کے نام سے مشطروب ہے جس میں لڑکے لڑکیوں کو پھول دے کر محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن یہ مغربی تہذیب آہستہ آہستہ ہمارے ملک میں بھی اپنی شاخیں پھیلا رہی ہے ہمارے ملک میں بھی ویلنٹائن ڈے عام ہوتا جا رہا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم بھی مغربی تہذیب کو اپنا رہے ہیں ہمارے ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس ملک میں اسلامی قوانین کا نافذ ہونا ہمارے ملک کی پہچان ہے دنیا میں اسلام کی بلندی کے لئے ہمیں اپنے اندر اسلامی روایات کو جنم دینا ضروری ہے کیونکہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کے لئے احساس کا درس دیتا ہے جب ہمارے اندر احساس ہو گا تب ہمیں رشتوں کی قدر ہو گی اور ہم کسی بھی لڑکی یاعورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھیں گے جس کی بدولت ہمارا خدا بھی ہم سے راضی ہو جائے گا اور ہماری دنیا بھی سنور جائے گی
اگر ہم اسلام کو اپنے اندر جگہ دیتے ہیں تو ہم ویلنٹائن ڈے کے بجائے سیسٹر ڈے کو اہمیت دیں گے اور اسی کو منائیں گے اگر ہم کسی لڑکی کو عزت دینا چاہتے ہیں تو اس کو محبت کا پھول دینے کے بجائے اس سے شادی کریں اور اس لڑکی کو اپنے گھر کی عزت بنائیں اس کے برعکس ہم تو آج کل صرف اور صرف محبت کے نام پر دھوکہ کرتے ہیں جس کی بدولت کئی لڑکیوں کی عزت کا جنازہ نکل جاتا ہے ہم ہر روز کئی طرح کے دن مناتے ہیں لیکن محبت کا مطلب تو جانتے نہیں ہیں یہ محبت تو ہم بھائی ، بہن اور والدین سے بھی کرتے ہیں مگر ان کی ہم عزت بھی کرتے ہیں اسی طرح اگر ہم کسی لڑکی سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں اس کی عزت بھی کرنی چاہیے اور اس کی عزت صرف اور صرف نکاح میں ہے اس لئے ہمیں ویلنٹائن ڈے منانے کے بجائے سیسٹر ڈے یا نکاح ڈے منانا چاہیے جس کی وجہ سے ہم گناہ سے بھی بچ جاتے ہیں اور اسلامی تقاضے بھی پورے ہوجاتے ہیں 
آئیے ہم سب مل کر وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے اور اپنے دوستوں کے اندرسے یہ ویلنٹائن ڈے کا بھوت اتار کر ان میں سیسٹر ڈے یا نکاح ڈے کا بھوت سوار کریں گے میری یہ کوشش ہے کہ ہم سب مل کر اس دفعہ یعنی آج کے دن ویلنٹائن ڈے کے بجائے سیسٹر ڈے یا نکاح ڈے پورے جوش اور جذبے کے ساتھ منائیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں آجکل ہمارے معاشرے میں بڑھتی ہوئی لڑکیوں کی تعداد اور ہمارے اندر کا لالچ کئی گھروں کی خوشیوں کو تباہ کر رہا ہے کیونکہ ہم صرف اور صرف اسی بات میں رہتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے دیکھاوے کی زندگی سے اپنے آپ کو بچائیں عزت کریں عزت کروائیں اور دوسروں کو عزت کرنے کی تلقین کریں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes