ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ فروری میں 3065ایمرجنسیز پر ریسپانس کرتے ہوئے 2986افراد کو مدد فراہم کی

Published on March 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

چھ سومتاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی 2383کو ہسپتال میں منتقل کیا گیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال
اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز )ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 12806کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3065ایمرجنسی کالز ہیں۔ 7144غیر متعلقہ اورمس کالز، 2512 معلوماتی،67رونگ کالزاور 18فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب109کالز فی دن ہے۔3065 ایمرجنسیز میں 788روڈ ٹریفک حادثات، 1938 میڈیکل، 25آگ لگنے کے واقعات،77کرائم، 01 ڈوبنے کا واقعہ اور237 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 876افراد متاثر ہوئے جن میں 19 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ326 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 531متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 25 واقعات ہوئے جن میں 7کمرشل ایریا، 7رہایشی علاقے جبکہ 11 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (12)،گیس لیکج (01)، نامعلوم(02)، دیگر) 04 (اور لاپرواہی (06) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 40ملینز کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 285 ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 327 افراد کو مدد فراہم کی۔ فروری میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 454مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 221مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ233افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog