پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکےعوام کو ریلیف دیا جائے،وزیراعظم

Published on October 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کا حکم جاری کر دیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب ورسد پرماضی میں حکمت عملی نہیں بنائی گئی جس کی وجہ سے عوام پراضافی بوجھ پڑتا رہا، ملکی ضروریات پوری کرنےکیلئے وقتی ، قلیل مدتی انتظامات کرنا ہوں گے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے طویل مدتی اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تاریخی کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کمی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔منگل کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء عمرایوب، اسدعمر، معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر اور سینیر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران جامع حکمت عملی اختیارکرکےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پرغور کیا گیا۔ جبکہ وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب ورسد پرماضی میں حکمت عملی نہیں بنائی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور عوام پراضافی بوجھ پڑتا رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes