قوی خان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کینیڈا میں ہوگی

Published on March 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

لاہور (یوا ین پی) ٹیلی ویژن، فلم اور سٹیج کے معروف اداکار قوی خان کی نمازِ جنازہ آج کینیڈا کے شہر مِسّی ساگا کی جامع مسجد کوپر روڈ میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ قوی خان کی تدفین کینیڈا میں ہی ہوگی۔ٹی وی فلم اور اسٹیج کے لیجنڈ اداکار محمد قوی خان انتقال کرگئےقوی خان کے صاحبزادے عدنان قوی نے بتایا ہے کہ لیجنڈری اداکار جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور اکتوبر میں کینیڈا میں ان کے پاس آئے تھے۔ اداکار قوی خان کینیڈا کے ’وان‘ شہر کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر سیاسی سماجی رہنماؤں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے نامور قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog