پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21مارچ کو منایا جائے گا

Published on March 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد عوام کو ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جنگلات کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران ماہرین جنگلات کی اہمیت و افادیت اجاگر کریں گے جبکہ جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں نئے درخت بھی لگائے جائیں گے۔ماہرین کے مطابق دنیا میں ہر سال دو کروڑ درخت چوری کر لیے جاتے ہیں یہ درخت ایندھن کے طور پر گھروں میں استعمال ہوتے ہیں جبکہ دنیا میں جنگلات کی کمی سے سیلاب اور خشک سالی کے خطرات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes