پاک آرمی،محکمہ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میگا ایونٹس بنائے گئے ڈی سی او جھنگ

Published on December 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

index
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان آرمی ،محکمہ پولیس اور آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اور قوم کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے ضمن میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ نے مختلف محکمہ جات کے زیر اہتمام میگا ایونٹس ترتیب دیئے ہیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے ان تقریبات کے انعقاد کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی بابر رحمن ،ڈی او سی ہارون رشید،اسسٹنٹ کمشنرز،ای ڈی او سی ڈ ی خالد راجو، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ طارق لک،ای ڈی او ایجو کیشن نسیم احمد زاہد،ای ڈی او زراعت راشد حمید،ڈی او زراعت یوسف حسن تتلہ،ڈی او کالجز شریف خان بلوچ،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،محکمہ صحت،خوراک،لائیو سٹا ک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی او سی ہارون رشید نے اجلاس کو بتایا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ضمن میں 10تا16دسمبر شہداء ویک منایا جارہا ہے جس کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی طرف سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اور گورنمنٹ گرلز کالج جھنگ میں آرٹ پینٹنگ مقابلہ جات ( بوائز و گرلز) منعقد کروائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ 11اور12دسمبرکوگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں مضمون نویسی( گرلزو بوائز)اورملی نغمہ ( بوائز)کے مقابلہ جات منعقد ہونگے جس میں ضلع کے تما م گرلز و بوائز کالجز (سرکاری و پرائیویٹ )حصہ لیں گے جبکہ 12دسمبرکو گورنمنٹ گرلز کالج جھنگ میں ملی نغمہ (فار گرلز)،14دسمبرکو تقریری مقابلہ(فاربوائز)،15دسمبرتقریری مقابلہ (فار گرلز)تمام بوائز و گرلز کالجز میں منعقد ہونگے۔اسی طرح 16دسمبرکوتقریری مقابلہ جات /سیمینارمیں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ اور گورنمنٹ گرلز کالج جھنگ میں تمام بوائز و گرلز کالجز کے ونرز حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 16دسمبر کوضلع بھر میں صبح نو بجے تما م سرکاری و پرائیویٹ کالجز میں شہید طلباء و اساتذہ کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی جائیگی اور متعلقہ کالجز بینرز اور پوسٹر کے ہمراہ کالج کے باہر مین روڈ پر یکجہتی واک کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes