دوبارہ تمام واٹر سپلائی اسکیموں کا معائنہ کریں گے خالد شاہانی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ

Published on March 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ خالد شاہانی نے عوام کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام فاروق سومرو و دیگر متعلقہ افسران کے ہمرا مکلی اور ٹھٹھہ کے واٹر سپلائی اور ڈرینیج کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی ،پانی کی فراہمی و دیگر تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈپٹی کمشنر و دیگر متعلقہ تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ واٹر سپلائی تالابوں کی صفائی ستھرائی کرکے پانی کی فراہمی کو فوری طور پر ہر ممکن یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم ہو سکے اور ڈرینیج کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے تاکہ نکاسی آب آسانی سے ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مشنری کو ہر وقت فعال رکھا جائے اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مزید ہدایت کی کہ تمام عملہ کو ہر وقت ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے – ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ خالد شاہانی نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت دوبارہ تمام واٹر سپلائی اسکیموں کا معائنہ کریں گے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنا کام سچائی اور ایمانداری سے سر نجام دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy