وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ مظفر گڑھ دوسری بار بھی نہ ہوسکا

Published on April 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments


مظفر گڑھ (یو این پی)وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ مظفر گڑھ دوسری بار بھی ممکن نہ ہوسکا، برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی گئی۔متوقع دورے کے حوالے سے آٹا پوائنٹس پر جانے والی شاہراہوں کی خصوصی طور صفائیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔انتظامیہ نے دورے کی تشہیری مہم پر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے، لیکن 3 روز کے اندر وزیراعظم کا متوقع دورہ دوسری بار بھی منسوخ ہوگیا۔اس طرح ضلعی انتظامیہ کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes