مارچ کے دوران ضلع بھرمیں 4409 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جس میں 4324 افراد کو ریسکیو کیاگیا رانا اعجاز احمد

Published on April 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع بھر میں تمام فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر ریسکیو عملے کو تعینات کیا گیا ہے
شیخوپورہ (یو این پی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شیخوپورہ انجینئر رانا اعجاز احمد کی زیر صدارت ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ریسکیو 1122 شیخوپورہ کا جائزہ اجلاس ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری مارچ 2023 کے دوران ضلع بھرمیں 4409 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جس میں 4324 افراد کو ریسکیو کیاگیا پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح مثالی رہی ریسکیو1122 شیخوپورہ کو یکم مار چ سے مجموعی طور پر 18883 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے4409 ایمرجنسی کالز تھیں ان میں 1245 ٹریفک حادثات 2487 میڈیکل ایمرجینسیز،52 آگ لگنے کے واقعات 119کرائم کیس، 5 ڈوبنے کے واقعات اور 499 متفرق ایمرجنسیز تھیں ان تمام ایمرجینسیزمیں 6.64 منٹ اوسطاََ ریسپانس ٹائم برقرار رہا ریسکیو1122شیخوپورہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 4324 افراد کو ریسکیو کیاجن میں 1323 زخمیوں کو موقعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ2881 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا 120 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ سے 535 مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع بھر میں تمام فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر ریسکیو عملے کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام الناس کو فوراً طبی امداد فراہم کی جاسکے رمضان المبارک میں افطار کے اوقات میں حادثات کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے جسکی بڑی وجہ تیز رفتاری ہے وقت افطار انتہائی محتاط اور آہستہ ڈرائیونگ کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题