محکمہ زراعت پنجاب کی گندم کے کاشتکاروں کے لئے کٹائی گہائی کے دوران احتیاطی تدابیرسے متعلق سفارشات جاری

Published on April 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ گندم کی فصل کی کٹائی،گہائی اور سنبھال کے دوران پیش آنے واے زرعی عوامل خاص طور پر اہمیت کے حامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا10 فیصد حصّہ مختلف وجوہات کی بنا پر ضائع ہو جاتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ کٹائی سے قبل اچھی منصوبہ بندی کی جائے۔کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے پیغامات کو توجہ سے سنیں اور اگر بارش کا خطرہ ہو تو گندم کی کٹائی روک دیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گندم کی کٹائی کیلئے سب سے بہترین مشین کمبائن ہارویسٹر ہے جس کے استعمال سے کافی حد تک پیداوار کے ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔کاشتکار گندم کی فصل کی برداشت نہ وقت سے پہلے نہ تاخیر سے کریں کیونکہ دونوں صورتوں میں پیداوار کا نقصان ہو جاتا ہے۔کاشتکار کٹائی گہائی شروع کرنے سے پیشتر مزدوروں،تھریشر،ترپال،پلاسٹک چادر اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کاشتکار کٹائی فصل کے پوری طرح پکنے پر کریں اور بارش ہونے کی صورت میں گندم کی فصل سے زائد پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔کاشتکار گندم کی کٹائی اس وقت شروع کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب10 فیصد رہ جائے اس کے لئے دانوں کو دانتوں کے تلے چبائیں اور ” کڑک” کی آواز آنے کی صورت میں کٹائی شروع کریں۔کاشتکار فصل سے جڑی بوٹیوں،کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے پاک کرلیں اور فصل کی ہر قسم کے لئے علیحدہ کھلیان لگائیں۔کاشتکار گندم کی کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور سٹّوں کا رُخ ایک طرف رکھیں۔کھلواڑے چھوٹے رکھیں اور اونچے کھیتوں میں کھلیان لگائیں۔اس کے علاوہ کھلواڑوں کے اردگرد کھائی ضرور بنائیں تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی کی جا سکے۔بارشوں کی صورت میں گندم کے کھیت سے پانی کی نکاسی یقینی بنائیں اور اس کے لئے کھیت کے اطراف پانچ فٹ گہرا گڑھا کھود دیں تاکہ اس میں فالتو پانی جمع ہو سکے۔موجودہ بے موسمی بارشوں کی صورتحال کے تناظر کاشتکار گری ہوئی فصل کی کٹائی درانتی سے کریں اور کٹائی کی ہوئی گندم کے سٹوں کا رُخ اوپر رکھیں.

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes