پریس کلب بورے والا کے سالانہ انتخابات مکمل،چوہدری اصغر علی جاوید بلا مقابلہ صدرمنتخب

Published on March 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

بورے والا(یواین پی) پریس کلب بورے والا کے سالانہ انتخابات مکمل،چوہدری اصغر علی جاوید صدر،ندیم مشتاق رامے چیئرمین اور مہر اعجاز بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق پریس کلب بورے والا کے سالانہ انتخابات آج پریس کلب کانفرنس روم میں منعقد ہوئے جس میں پریس کلب کے بانی صدر احمد احمد وسیم شیخ،بانی چیئرمین راو منور احمد خاں اور بانی ممبر اصغر علی جاوید(کامریڈ) نے تمام ارکان کی متفقہ مشاورت کے بعد نئے عہدیداران کا اعلان کردیا جسکے مطابق صدر چوہدری اصغر علی جاوید،چیئرمین ندیم مشتاق رامے،سینئر نائب صدر اکرام الحق ثاقب،ڈائریکٹر پروگرامز عبدالطیف غزنوی،نائب صدر جنید احمد شیخ،جنرل سیکرٹری مہر اعجاز احمد،جوائنٹ سیکرٹری راو محمد افضل،فنانس سیکرٹری رانا عبدالوحید خاں بلامقابلہ منتخب ہوگئے سات رکنی مجلس عاملہ میں ظہیر اسلم مرزا،وسیم احمد ڈوگر،ماجد امیر گجر شیر خاں کھچی،محمد کریم سیفی،شہباز حاکم قریشی اور شکیل حشمت شامل ہیں تین رکنی سپریم کونسل میں احمد وسیم شیخ،حافظ راو منور احمد خاں اور اصغر علی جاوید(کامریڈ) منتخب کرلئے گئے تمام نومنتخب عہدیدران کو ممبران نے مبارک باد دی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes