ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ

Published on April 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترحجیح میں شامل ہے جس کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سول سرجن ڈاٹر سید صفدر علی شاہ سمیت تمام متعلقہ ڈاکٹرز و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات کی فرہمی اور مطلوبہ ادیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب اور مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی ، بچوں، فیمیل، آرتھوپیڈک، سرجیکل، دانتوں کے وارڈ سمیت الٹرا ساؤنڈ، بچوں کی نرسری، غذائیت مرکز، کولڈ روم و دیگر مختلف شعبہ جات سمیت زیر تعمیر دل کے وارڈ کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سول سرجن نے ڈپٹی کمشنر کو انتظامی امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط و دیگر معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے پر سول سرجن کو سراہتے ہوئے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes