سیاسی شخصیات کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کو64ویں سالگرہ پر مبارکباد

Published on February 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 565)      No Comments

01
اسلام آباد(یواین پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین، ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ،مجلس وحدت المسلمین کے صدر راجہ ناصر عباس ،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا ،پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو ، سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر ،سابق گورنر پنجاب چودھری سرور، سردار آصف احمد علی نے انہیں 64ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ، ایم کیو ایم کے صوبائی صدر عامر بلوچ نے الطاف حسین کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ میں کیک لیکر آئے ، غلام مصطفی کھر نے یہ شعر پڑھ کر انہیں مبارکباد دی کہ’’تم سلامت رہو ہزار برس،ہربرس کے دن ہوں پچاس ہزار ‘‘سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت یابی کے ساتھ ساتھ ان کی جلد وطن واپسی اور قومی سیاسی کردار کی ادائیگی کیلئے دعا گو اورخواہشمند ہیں۔رہنماؤں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پھولوں کے گلدستے اور کیک بھجوا کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی 64ویں سالگرہ سادگی کے ساتھ منائی گئی منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداروں اور کارکنوں کی طرف سے 24بکروں کا صدقہ دیا گیا اور خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog