ٹھٹھہ، جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں

Published on April 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر ضلع پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری اس سلسلے میں پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر سولنگی سروس سٹیشن ٹھٹھہ کے قریب بدنام زمانہ منشیات فروش عالم چانگ کے چرس کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کر 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، جن میں ملزم عبدالستار ولد خمیسو چانگ کے قبضہ سے 2300گرام چرس، عبدالمجید ولد محمد خاصخیلی کے قبضہ سے 505گرام چرس اور ارشاد علی ولد غلام قادر خاصخیلی کے قبضہ سے 500گرام چرس برآمد کر لی۔ غلام قادر خاصخیلی سے برآمد کر کے ان کے خلاف ٹھٹھہ تھانے میں الگ الگ مقدمہ درج کر کے کئی اور منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، دوسری جانب جنگشاہی شہر میں بدنام زمانہ گٹکا فروش نواز بروہی کی فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مارا گیا، کاروائی دوران ملزمان اصغر ولد جامن بروہی، محمد عیسیٰ ولد سومر بروہی اور یونس ولد واحد بخش بروہی کو گرفتار کر لیا، گٹکا فیکٹری سے 2 پیکنگ/مکسنگ مشینیں، 10 کلو چورا سپاری، 500 گٹکا ماوا، 1 الیکٹرانک کانٹا اور 3 پلاسٹک کے ٹب برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ مکلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقاتی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes