نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا

Published on April 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو لاہور پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے
لاہور(یو این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق منصور رانا کی جگہ ریحان الحق کو قومی ٹیم کا مینیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔عبدالرحمان معاون کوچ ہوں گے جبکہ اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ اور عمر گل بولنگ کوچ تعینات کیے گئے ہیں۔اعلان کے مطابق کلف ڈکن فزیوتھراپسٹ، ڈرکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے فرائض نبھائیں گے۔غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو لاہور پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ کوچنگ اسٹاف کی تقرری صرف نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کی گئی ہے۔پی سی بی نے مذکورہ عہدوں پر طویل مدتی تقرری کے لیے اشتہار بھی جاری کیا ہے جس کے تحت درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 17 اپریل ہے۔کاغذی کارروائی پوری ہونے کے بعد طویل عرصے کے لیے ان عہدوں پر کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes