میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا95واں یوم پیدائش’’آج‘‘ منایا جائیگا

Published on August 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منعقدہ سالگرہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا 
لاہور (یواین پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے نامور سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا95واں یوم پیدائش(آج) 6اگست پیر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منعقدہ سالگرہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر 6اگست1923ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے وطن واپسی پر انہوں نے21جنوری1948ء کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی دو برس بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران انہیں شہید ملت خان لیاقت علی خان نے شمشیر اعزاز اور گولڈل میڈل سے نوازا۔ستمبر65ء کی پاک بھارت جنگ میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کوبی �آر بی نہر کے کنارے متعین کیا گیا جہاں وہ دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔ستمبر1965ء کو اس وقت کے صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو بعد از شہادت پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy