چرس اور گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوششیں ناکام

Published on April 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی) چرس اور گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوششیں ناکام2000 گرام چرس، 360 کلو چورہ سپاری، 400 پیکٹ گھٹکہ ماوا، 1 ٹویوٹا کورولا کار اور 1 ٹویوٹا وٹز کار برآمد ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر گل حسن کچھار اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپیکٹر محمد حسن پتافی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر غلام اللہ تا بروسر کالونی لنک روڈ درگاہ معصوم شاہ کے قریب ایک ٹویوٹا وٹز کار جس پر سندھ پولیس کی فیک نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جس کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم حبیب اللہ پٹھان نے اسپیڈ سے کراس کرکے ڈیمیج کار چھوڑ کر فرار ہوگیا ٹویوٹا وٹز کار کو پولیس نے تحویل میں لیکر *تلاشی لی تو 30 کٹہ چورہ سپاری وزن 360 کلو، 400 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور کار کی نمبر پلیٹ AVX-516 برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ ساکرو پر گھٹکہ ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ اس کے علاوہ ٹویوٹا کورولا کار میں چرس سپلائی ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر ساکرو تا غلام اللہ روڈ سومار ہوٹل کے قریب کورولا کار نمبر بی وی اے-942 کو روکنے کی کوششش کی تو نامعلوم ڈرائیور ملزم کار چھوڑ کر فرار ہوگیا ٹویوٹا کورولا کار کو پولیس نے تحویل میں لیکر تلاشی لی تو کار سے 2000 گرام چرس برآمد کرکے نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ ساکرو پر نارکوٹکس ائیکٹ کے تحت الگ سے مقدمہ درج کردیا مقدمہ نمبر41/2023 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ساکرو۔مقدمہ نمبر 42/2023 سیکشن 9-1-3 (C) نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ ساکرو۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes