ریجنل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے مابین معاہدہ طے پا گیا عابد مغل

Published on April 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) مرکزی جنرل سیکرٹری آر یو جے عابد مغل نے اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں نجی تعلیمی شعبے کے ٹاپ رینگنگ اور سب سے بڑے نیٹ ورک پنجاب گروپ آف کالجز ملتان ریجن کے 18 شہروں میں قائم اپنی 30 سے زائد برانچوں میں آر یو جے سے وابستہ صحافیوں کے بچوں کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے سے عبارت شاندار پیکجز آفر کریگا. معاہدے پر دستخطوں کی تقریب ریجنل ہیڈ کوارٹر پنجاب گروپ آف کالجز ملتان میں منعقد ہوئی. ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز اُسامہ بشیر قریشی اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس جنوبی پنجاب کے صدر یاسر شیخ نے معاہدے پر دستخط کئے، ریجنل ڈائریکٹر پی جی سی اُسامہ بشیر قریشی اور صوبائی صدر آر یو جے جنوبی پنجاب یاسر شیخ نے معاہدے کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا پنجاب گروپ آف کالجز ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ مل کر علاقائی صحافیوں کے بچوں کے روشن و محفوظ مستقبل کے لئے قدم بہ قدم آگے بڑھیں گے تاکہ علاقائی صحافیوں کی محرومیوں اور انھیں درپیش مسائل میں کمی کے لئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes