عمرہ کی سعادت، پاکستان بدستور سر فہرست، انڈونیشیا دوسرے اور بھارت کاتیسرا نمبر

Published on May 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)ویسے تو دنیا کے کونے کونے سے لاکھوں مسلمان فرزندان توحید ہر سال حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں مگر اس کرہ ارض کے چار ممالک ایسے ہیں جہاں سے کل متعمرین کی نصف تعداد عمرہ کے مناسک ادا کرنے حجاز مقدس پہنچتی ہے۔یونی ویژن نیوزکے مطابق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پہلے نمبر کے چار مسلمان ملکوں میں پاکستان سر فہرست ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے معتمرین کل عمرہ کرنے والے مسلمانوں کا 23.53 فی صد بتائے گئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر 15.23 فی صد معتمرین انڈونیشیا، 9.35 فی صد بھارت اور 7.92 فی صد مصر سے آتے ہیں۔سعودی وزارت حج کی مدینہ منورہ برانچ سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں مجموعی طور پر 5,034,814 معتمرین حجاز پہنچے۔ ان میں 42 لاکھ 53 ہزار 174 عازمین عمرہ فضائی راستوں سے، 4 لاکھ 60ہزار 742 خشکی کے راستے اور 3 لاکھ 20 ہزار 898 معتمرین خشکی کے راستے سرزمین حجاز پہنچے ہیں۔سیکرٹری حج وعمرہ محمد البیجاوی کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی حدود میں داخل ہونے والے عازمین عمرہ کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو زائرین بیت اللہ و روضہ رسو ل ﷺپر حاضری دینے والے مہمانوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کے ساتھ ان کہ ہرممکن رہنمائی کرتے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes