حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ پر کئی سو گنا اضافی ٹوکن ٹیکس قابل قبول نہیں شاہد جاوید ڈوگر

Published on August 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

بورے والا(یواین پی)ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے ضلع صدر سردار شاہد جاوید ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ پر کئی سو گنا اضافی ٹوکن ٹیکس قابل قبول نہیں ان بے تحاشا ٹیکسوں کی وجہ سے ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز پر جو مالی بوجھ ڈالا گیا ہے اس سے ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں تشویش پائی جارہی ہے جسکے خلاف ضلع وہاڑی سمیت پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی جب تک حکومت ٹرانسپورٹرز سے بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے اسکا کوئی حل نہیں نکالے گی کوئی بھی گاڑی روڈ پر نہیں آئے گی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ناصرف ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوگیا ہے بلکہ اس سے وابستہ ہزاروں خاندان بے روزگار بیٹھے ہیں جنکی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور وہ خود سڑکوں پر نکلنے پہ مجبور ہوجائیں گے پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے سے عوام پریشان ہیں اوپر سے ان ٹیکسوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ افراد اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں حکومت فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لے اور ٹیکسوں میں اضافہ پر نظر ثانی کرے تاکہ ٹرانسپورٹ مالکان میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog