جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس کی کامیاب کاروائیاں قابل تحسین ہیں سہیل صابر

Published on April 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

بور ے والا(یواین پی)سابق چیئرمین سی پی ایل سی وہاڑی سہیل صابر چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس کی کامیاب کاروائیاں قابل تحسین ہیں خصوصاً تحصیل بورے والا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان سکھیرا کی سرپرستی میں سب ڈویڑنل پولیس آفیسر بورے والا محمد عمر فاروق بلوچ کی قیادت میں پولیس کی انٹی کرائم مہم کے دوران جرائم پیشہ سفاک ڈاکوؤں کے خاتمہ سے جرائم کی لہر میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈی پی او محمد عیسیٰ خان سکھیرا کی قیادت میں ضلع وہاڑی کی پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے متحرک رہے گی سابق ضلعی چیئرمین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس سے تعاون کریں اور جرائم پیشہ عناصر پر نگاہ رکھیں اور ان کی اطلاع پولیس کو دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题