ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پر مقدمے کی درخواست

Published on June 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

لاہور ( یواین پی)پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کے خلاف لاہور کے تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلا ہے۔ فائرنگ سے کوئی شہری زخمی بھی ہوسکتا تھا لہٰذا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔پولیس کا کہنا ہے درخواست موصول ہوگئی ہے، فوٹیج کا جائزہ لیکر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حریم شاہ کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题