صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

Published on April 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں، درخواست گزار
اسلام آباد(یواین پی)صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔صدر عارف علوی کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار شہری امتیاز چوہدری نے موقف اپنایا کہ صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔مزید کہا گیاکہ صدر نے پارلیمان کی جانب سے بھیجے گئے سپریم کورٹ پروسیجر بل کی منظوری دی نہ نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر دستخط کیے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes