ایک الگ انداز کا کردار اداکرنے کی خواہش ’’ہوٹل‘‘ فلم میں پوری ہوئی، فلمسٹار میرا

Published on January 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

\"meera-scandal-video\"

لاہور(یواین پی)’’مجھے یقین ہے کہ’’ہوٹل‘‘ فلم ہماری فلم انڈسری میں کہانی کے لحاظ سے یقیناًبدلاؤضرور لائے گی،یہی نہیں بلکہ ہماری عوام ایک نئے سبجیکٹ کو اسکرین پر دیکھیں گے، میری زندگی کی ایک بڑی خواہش تھی کہ میں کسی ایک فلم میں الگ کردار میں نظر میں آؤں، وہ خواہش اس فلم کے ذریعے پوری ہوئی جس کا کریڈٹ ہوٹل ٹیم کو جاتا ہے‘‘ ان باتوں کا اظہارفلم اسٹار میرا جی نے گزشتہ شب کراچی میں ہونے والے میڈیا ایوارڈز میں شرکت کے دوران ٹیلی فون پرخصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بتایا میرے لیے پروجیکٹ سب سے اہم ہوتا ہے، کسی مقصد میں کامیابی کا راز مستقل مزاجی ہوتا ہے، میں دلی طور پر مطمئن ہوں کہ میں نے اپنا فلم میں کردار مستقل مزاجی اندز سے بخوبی نبھایا، جب آپ اپنے کام سے مخلص ہوں گے تو یقیناآپ کا پروجیکٹ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا،مزید پروجیکٹس کے سلسلے میں میری چند لوگوں سے میٹنگز چل رہی ہیں جو نیکسٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں ہیں، انہوں نے اسکرپٹ پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسکرپٹ میں جان اسی وقت پڑتی ہے کہ جب ڈائریکٹر اچھا ہو،مجھے خوشی ہوئی کہ میں نے ایک پڑھی لکھی اور اچھی ٹیم کے ساتھ کام کیا، انہوں نے مزید بتایاکہ ہمای ٹیم کاارادہ فلم کوپاکستان سمیت بھارت، امریکہ، متحدہ عرب عمارات اور دیگر ریاستوں میں ہے اس کے ساتھ ساتھ ہم اس فلم کو بین الاقوامی فیسٹول میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں،دوران گفتگو میرا نے حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے صرف یہ کہا کہ میری نظر میں کسی بات پر بغیر ثبوت کے یقین کر لیناانسان دانش کے خلاف سب سے بڑا جرم ہے، چونکہ آپ نے ہوٹل فلم کے بارے میں بات کرنے کو کہا ہے توہم اسی پوائنٹ پر بات کریں گے، جس طرح سے پاکستان اور بیرون ممالک کے اخبارات میں’’ہوٹل‘‘ کی پروموشن کی گئی وہ قابل تعریف ہے اور اس سلسلے میں تمام صحافی حضرات کاشکریہ ادا کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہ شکر ادا کرتی ہیں رب ذوالجلال کا کہ الحمدوللہ ہمارے فرسٹ لک کو سوشل میڈیا، نیوزپیپر اور ویب سائٹس پر جس طرح سے پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا سے پذیرائی ملی ہے اس کے لیے میں اورہماری’’ہوٹل‘‘ ٹیم خصوصی طور سے شکر گزار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy