خانقاہ سلطان العاشقین میں تقریب سعید کا انعقاد

Published on April 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

لاہور(یو این پی)بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت خانقاہ سلطان العاشقین میں عظیم الشان تقریب سعید کا اہتمام ہوا۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس بھی آپ مدظلہ الاقدس کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں مجلسِ خلفا کے علاوہ کثیر تعداد میں مریدین اور عقیدت مند خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ دنیا بھر سے ہزاروں ناظرین تقریب کی براہ راست نشریات کا حصہ بنے۔ اس موقع پر خواتین کے لئے پردہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ حاضرینِ محفل کے لئے پر مسرت تقریب کے موقع پر خصوصی طور پر وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog