مرسی کے مختصر دور حکومت میں 52افراد کو دی گئی معافی کا فیصلہ منسوخ کر دیا

Published on June 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 713)      No Comments

5
قاہرہ ۔۔۔مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے برطرف صدر محمد مرسی کے مختصر دور حکومت میں 52افراد کو دی گئی معافی کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ اقدام نو منتخب صدر عبدالفتح السیسی کے اقتدار سنبھالنے سے قبل کیاہے ۔ مصر کے جمہوری طور پر پہلے منتخب صدر محمد مرسی نے اپنے ایک سالہ دور حکومت میں اخوان المسلمون کے کارکنان سمیت مختلف افراد کو اپنے پیش رو حسنی مبارک کے دور حکومت میں سنائی گئی قید اور دوسری سزاؤں کو معاف کر دیا تھا۔ مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 2012ء 2013ء میں ان افراد کی سزائیں معاف کی گئی تھیں لیکن عبوری صدر عدلی منصور نے ان کو منسوخ کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جن افراد کو معافی دی گئی تھی ان میں ایک سعودی مبلغ اور اخوان المسلمون کی بین الاقوامی تحریک سے وابستہ متعدد شخصیات شامل تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes