اوکاڑہ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز )ادبی سرگرمیاں ہی زندہ معاشروں کی پہچان ہوتی ہیں اور ادب سے محبت فطرت سے محبت کی عکاس ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف شاعر,ادیب اور لکھاری نواب ناظم میئو مرکزی نائب صدر کری ایٹیو رائٹرز کلب اورمرکزی صدر کری ایٹو رائٹرز کلب رخسانہ اسد نے ملاقات کے دوران کی اس موقع پر سیاسی، صحافتی اور ادبی گفتگو کے ساتھ تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رخسانہ اسد مرکزی صدر کری ایٹو رائٹرز کلب نے کہا کہ نواب ناظم میو ادب کے حوالے سے بہت بڑا نام ہیں جنہوں نے متعدد کتابیں لکھیں اور کئی ایوارڈ حاصل کر کے ہیں نواب ناظم میئو ادبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہمیشہ نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں نہایت خوبصورت دل کے مالک ہیں اس موقع پر کری ایٹو رائٹرز کلب کی ملک بھر میں ہونیوالی تنظیم سازی اور ممبر شپ کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ ادبی سرگرمیوں اور نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کا بھی اعادہ کیا گیا نواب ناظم میئو نے اپنے مجموعے مہارانی،محافظ ارائولی،لمحوں کا زہر، محبت لوٹ آئے گی،اضطراب، نبیرہ ذوق اور گوش برآواز تحفہ میں دی جس پر رخسانہ اسد نے شکریہ ادا کیا۔